Wednesday, 20 June 2012

پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔













اسٹاف رپورٹر اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ پارٹی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا کوئی بھی وزیر اعظم آ جائے مسائل حل نہیں ہونگے۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لہٰذا اب نئے اتخابات کرائے جائیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور کرپشن کیخلاف 27 جون سے فیصل آباد سے احتجاج شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ سماء

0 comments:

Post a Comment